بورے والا،09 اگست (اے پی پی): شجر کاری مہم کے حوالے سے وہاڑی پولیس بھی عملی طور پر میدان میں آگئی ، اس سلسلہ میں وہاڑی پولیس کی جانب سے پلانٹ فار پاکستان شجرکاری میگاایونٹ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں وہاڑی پولیس کی جانب سےہزاروں پودے لگائے گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان نے بھی پولیس لائنز کے احاطے میں پودا لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا جبکہ وہاں پر موجود دیگر پولیس افسران نے بھی اپنے اپنے حصے کا پودا لگایا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر خالد جاوید اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز فلک شیر خاں سمیت دیگر پولیس افسران اور ٹائیگر فورس کے جوان بھی موجود تھے، پودا لگانے کے بعد دعا کی گئی ۔
اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کا کہنا تھا کہ اس مہم کے آغاز کا مقصد لوگوں کو شجرکاری کی اہمیت اور افادیت کی جانب راغب کرنا ہے۔ دفاتر، پولیس لائنز اور تھانہ جات میں ہزاروں پودے لگائے جارہے ہیں جس سے بلاشبہ مستقبل میں ان تمام مقامات پر موسمی لحاظ سے ناصرف مثبت اثرات دیکھنے کو ملیں گے بلکہ صحت مند اور تندرست ماحول جیسے اقدامات کو بھی فروغ ملے گا۔
اے پی پی / بورے والا/حامد











