پاراچنار میں محرم الحرام کی مناسبت سے عزادروں کا بلڈ کیمپ کا انعقاد

98

پاراچنار، 29اگست(اے پی پی): پاراچنار میں شہدائے کربلا کی قربانی کی یاد میں حسینی جزبے سے سرشار عزادر ضرورت مند مریضوں کے لئے خون کے عطیات جمع کئے جارہے ہیں جو پشاور اور ملک کے دیگر علاقوں میں ضرورت مند مریضوں کو فراہم کئے جاتے ہیں۔

پاراچنار میں حیدری بلڈ بینک اینڈ ویلفئیر سوسائٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین حیدری بلڈ بینک پروفیسر لیاقت بنگش نے کہا کہ محرم الحرام کے کے موقع پر ضرورت مند مریضوں کے لئے خون کے عطیات جمع کئے جارہے ہیں۔

بلڈ بینک کے رہنماؤں نے کہا کہ عزاداری کے جلوسوں کیلئے بلڈ بینک کے مرکزی دفتر سمیت مختلف علاقوں میں طبی امدادی کیمپ بھی قائم کئے گئے۔