وزیر اعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی اوروزیرداخلہ میرضیاء لانگو کے احکامات پرضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر اسد سمالانی کے زیر صدارتکھلی کچہری کا انعقاد

4

قلات  20اگست (اے پی پی ) وزیر اعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی اوروزیرداخلہ میرضیاء لانگو کے احکامات پرضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر اسد سمالانی کے زیر صدارتکھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

کھلی کچہری میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ شہر میں امن وامان کی صورتحال شہر میں صفائی ستھرائی ٹیچنگ ہسپتال میں سرد خانہ کی تعمیر لوکل سرٹیفکیٹ کے حصول میں مشکلات گیس کی عدم فراہمی قلات میں پرائیویٹ گیس پلانٹ کی تنصیب بینکوں کی بندش نادرا آفس کے کمیٹی اجلاس مہینے میں دو مرتبہ منعقد کرنے قلات بازار میں تجاوزات کاخاتمہ کوئنگ میں پینے کے پانی کی قلت اور دیگراہم مسائل کی نشاندہی کی گئی، کھلی کچہری میں ایف سی میجر عمر ڈی ایس پی ماہیوال سمیت تمام محکموں کے سربراہان علاقہ معززین سیاسی سماجی رہنماوں اور صحافی برادری نے شرکت کی۔

کھلی کچہری میں مولانا رحمدل حلیمی شادی خان مینگل وڈیرہ رحیم مینگل عبدالوحید مینگل حاجی غلام قادر عمرانی غلام مصطفی پردیسی نثار احمد محمدرضاامجدی اور دیگر کیبجانب سے پئش کی گء درخواستوں پراسسٹنٹ کمشنر اسد سمالانی نے فوری ایکشن لیااور لوگوں کے مسائل توجہ سے سنے انہیں فوری حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی کمشنر انجینیئر عائشہ زہری کی سربراہی میں علاقے کو درپیش مسائل کے حل کے لیئیے تمام تروسائل بروئے کار لاکر بہتر سروسز ڈیلیوری یقینی بنائیں گے.