پشاور: شہر کے  مختلف علاقوں سے شب عاشور کے جلوس برآمد

159

پشاور، 30اگست(اے پی پی): پشاور کے مختلف علاقوں سے رات کو شب عاشور کے 16جلوس برآمد ہوئے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اذان فجر کے وقت اپنے ہی امام بارگاہ میں اختتام  پذیر ہو گئے۔

 عزدار امام حسین کو پرسہ پیش کرنے کے لئے آج صبح تک نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرتے رہے۔ جلوس کے لئے پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور اندورن شہر جلوس ہونے کی وجہ سے شہر کو مکمل طور پر سیل ہے۔

جلوس کے راستوں میں عزاداروں کے لئے سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں۔