پنڈی بھٹیاں،30اگست(اے پی پی): یوم عاشور کا مرکزی جلوس تعزیہ امام حسین محلہ چوک سرا جاں سے برآمد،جلوس اپنے مقررہ راستے پر رواں دواں ہے،جو شام کو دلا بھٹی چوک میں اختتام پذیر ہوگا،جلوس میں بڑی تعداد میں شامل عزادار نوحہ خوانی کر رہے ہیں۔
پنڈی بھٹیاں میں آج 2 بڑے تعزیہ کے جلوس اور 6 چھوٹے جلوس نکالے جائیں گے جبکہ شہر بھر میں پانچ جگہوں پر زنجیرزنی ہوگی۔
جلوسوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔حساس مقامات کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی جا رہی ہے۔











