پوری قوم کو سیاسی اختلافات و مفادات سے بالاتر ہو کر پاکستان کے لیے کام کرنا چاہئے،ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا

100

اسلام آباد ، 14 اگست (اے پی پی): ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ 14 اگست آزادی کا دن ہے پاکستان ہم سب کی پہچان ہے، پوری قوم کو سیاسی اختلافات و ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر پاکستان کے لیے کام کرنا چاہئے۔

یوم آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور پاکستان کی ترقی کے لیے نوجوانوں کو سخت محنت کرنی چاہئے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، پوری قوم کو سیاسی اختلافات وذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر پاکستان کے لیے کام کرنا چاہئے ، پاکستان زندہ باد۔