ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر اچانک جلوس کی مانیٹرنگ کیلئے بخشی پارک پہنچ گئیں

136

ٹوبہ ٹیک سنگھ، 25 اگست ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر رات گئے اچانک جلوس کی مانیٹرنگ کیلئے بخشی پارک پہنچ گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے جلوس کی سیکیورٹی اور کورونا ایس او پیز پر عمل کا جائزہ  لیا۔منتظمین مجلس نے کورونا سے بچائو کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانے کا حکم دیا۔کورونا سے بچاؤ کا واحد حل سماجی فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر ہیں ۔

 اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر  نے کہا  کہ جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے دیگر انتظامی افسران کی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئی ہیں۔پرامن عاشورہ محرم ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے