ڈی سی  ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رات گئے اچانک مرکزی امام بارگاہ  کا دورہ،سیکورٹی   انتظامات کا   جائزہ  لیا

113

ٹوبہ ٹیک سنگھ، 22اگست (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر آمنہ منیرنے رات گئے اچانک مرکزی امام بارگاہ  کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے سیکیورٹی اور کورونا سے بچاؤ کی ایس او پیز کا جائزہ لیا ۔

 اس حوالے سے  ڈپٹی کمشنر  کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے عاشورہ محرم کے جلوسوں کے روٹس پر تمام انتظامات مکمل کرلئے  ہیں۔اس کے علاوہ  امام بارگاہوں اور روٹس پر  روزانہ کی بنیاد پر ڈس انفکیشن سپرے کی بھی ہدایت کردی ۔انہوں نے کہا کہ لائسنسداران اور منتظمین مجالس ضابطہ اخلاق پر عمل یقینی بنائیں ۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید  کہا کہ فیسکو حکام مجالس کے اوقات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں ۔اس کے علاوہ  انہوں نے میونسپل کمیٹی دفتر میں قائم کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا۔