ملتان : محرم الحرام کے پیش نظر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیجانب  سے  امام بارگاہوں  میں   صفائی ستھرائی کا  عمل  جاری

86

ملتان ، 22اگست(اے پی پی ): ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا محرم الحرام کے حوالے سے ایکشن پلان پر عمل جاری ،امام بارگاہوں کے اندر اور  باہر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات پر عملدر آمدکا آغاز کر دیا گیا ۔

صبح کے علاوہ شام کے اوقات میں بھی  صفائی کے لئے ایمرجنسی کیمپس نے کام شروع کر دیا ہے ۔آستانہ ابوالفضل العباس ایم اے جناح روڈ میں صفائی کے بہترین انتظامات  کئے گئے ہیں جبکہ آستانہ الجیلان روڈ،آستانہ عالیہ دربتول،آستانہ نیو ملتان میں بھی خصوصی صفائی جاری و ساری ہے۔اس  کے علاوہ آستانہ چاہ بوہڑ والا جلیل آباداور امام بارگاہ جنت البقیع سورج میانی میں بھی صفائی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

عزاداری کے جلوسوں کے روٹس کی صفائی بھی جاری و ساری ہے ریلوے روڈ،سورج میانی اور قاسم بیلہ میں محرم روٹس پر خصوصی سکواڈ صفائی میں مصروف عمل ہیں ۔کمپنی ورکرز کو شہر کے بڑے فلائی اوورز کی صفائی کا ٹارگٹ بھی دے دیا گیا۔اس کے  علاوہ شہر میں نصب تمام ڈسٹ بِن کی سپیشل صفائی مہم بھی شروع کر دی گئی ہیں ۔