کراچی،30اگست (اے پی پی ): 10 محرم الحرام کے جلوس کے لیئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے ،کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے جلوس کی گزرگاہوں کی نگرانی کو یقینی بنایا گیا،جلوس کی گزرگاہوں کے اطراف کی عمارتوں پر رینجرز اور پولیس کے اہلکار تعینات کیئے گئے تھے اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلوس کی فضائی نگرانی کی گئی ، یوم عاشور کے جلوس کی سیکورٹی کے لیئے پاک آرمی ،رینجرز ، پولیس ،بم ڈسپوزیبل اسکاڈ اور دیگر قانون نافذ کر نے والے اداروں کے اہلکار چاک و چوبن نظر آئے ۔











