کرک ؛یوم شہداء پولیس پر خصوصی کیمپ،”رجسٹرِ شہداء” میں شہریوں  نے  اپنے اپنے تاثرات قلمبندکیے

122

کرک ، 04 اگست (اے پی پی ):یوم شہداء پولیس کی مناسبت سے ضلع کرک میں شہدائے پولیس کو خراج عقیدت اور سلام و عظمت پیش کرنے کیلئے تحصیل چوک میں خصوصی کیمپ لگایا گیا ، خصوصی کیمپ میں پولیس افسران کے علاوہ سماجی شخصیات، میڈیا حضرات اور معززین سمیت شعبہ ہائے زندگی کے مختلف اشخاص آئے  اور کیمپ  میں رکھے  گئے “رجسٹرِ شہداء” میں اپنے اپنے تاثرات قلمبند کرکے شہدائے پولیس کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔

شہداء پولیس کے قبروں پر افسران اور جوانوں نے حاضری   دی ، سلامی پیش کی اور شہداء کے قبروں پر پھولوں کے چادر چڑھائے۔

اے پی پی /عابد/حامد