کوئٹہ 12 اگست (اے پی پی )کسٹم ایک کارروائی میں لکپاس کے مقام پر کسٹم چیک پوسٹ پر ایل پی جی گیس باؤزر سے دوران تلاشی 20000ہزار کلو گرام چھا لیہ برآمد کرلی گئی۔ کلیکٹر کسٹمز پریونٹیو عرفان جاوید کو اطلاع ملی کہ چھالیہ مافیا نےخطرناک طریقوں سے چھالیہ اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوششش کررہے ہیں ۔ اس کے لئے اسمگلرز لیکویفیائڈ ایل پی جی گیس کے باؤزر کو استعمال کیا جائگا کلیکٹر کسٹمز نے کاروائی کے لئے ٹیمیں تشکیل دی کسٹم اہلکاروں نے گزشتہ شب لکپاس کے مقام پر ایک ھینو ٹرک بائیس ویلرز کو روکا جو کوئٹہ سے کراچی منتقل کیا جارہا تھا _جس پر ایل پی جی گیس باؤزر لادی گئ تھی ٹرک کو روک کر اس کی تلاشی لی تو باؤزر میں چھپائی گئ بیس ہزار کلو گرام چھالیہ برآمد کی گئی کسٹم نے چھالیہ بمع باؤز کو اپنے قبضے میں لے لیا ۔











