کوہلو؛ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں یوم استحصال کشمیر ریلی،ہزاروں افراد کی شرکت

92

کوہلو،05اگست(اے پی پی ): یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ریلی  نکالی گئی، جو ڈی سی آفس سے شروع ہوکر کوہلو ڈی جی خان قومی شاہراہ پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی کے شرکاء نے پاکستان و آزاد کشمیر کے پرچم اور  بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری مسلمانوں کے حق اور بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف نعرے درج تھے

ریلی سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم یکجا اور متحد ہے، 5اگست کو بطور یوم استحصال کشمیر منانا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی کشمیر سے متعلق قرارداد پر عملدرآمد کرنے کے لئے عالمی دنیا اپنا کردار ادا کرے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پُرامن اور ذمہ دار ملک ہے، پاکستانی عوام کشمیر کے مسئلے کا پُرامن حل چاہتے ہیں۔

اے پی پی / کوہلو/ نورین