کوہلو، 09 اگست(اےپی پی): ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ، آج کے دن ضلع بھر میں مجموعی طور پر 2 سو پودے لگائے جائینگے، شجرکاری مہم کا افتتاح رسالدار میجر شیر محمد مری اور ٹائیگر فورس کے جوانوں نے پودا لگا کر کیا۔
اس موقع پر رسالدار میجر شیر محمد مری نے کہا کہ آج کا دن وزیراعظم پاکستان نے ٹائیگر فورس کے نام کرکے رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے ، ٹائیگر فورس اور دیگر رضاکاروں نے جس طرح کورونا وبا کے دوران حکومتی اداروں کی معاونت کی وہ قابل ستائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے جوانوں کا شجرکاری مہم میں حصہ لینے سے وزیراعظم کا کلین گرین پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکتا ہے۔
وی این ایس، کوہلو