پشاور، 9اگست(اے پی پی): وزیراعلی کے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا ہے کہ آج خیبر پختونخوا میں پورے ملک کیطرح ٹائیگر فورس ڈے اور اربن فارسٹ ڈے بڑے اہتمام کیساتھ منایا گیا جسکا افتتاح وزیراعلی محمود خان نے باچا خان ائیرپورٹ اور اسکے بعد ریگی للمہ میں پودا لگا کر کیا۔
کامران بنگش نے ان خیالات کا اظہار اطلاعات سیل میں میڈیا بریفنگ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریگی پراجیکٹ میں ایک ہی جگہ پر ایک لاکھ تک پودے لگائے جائینگے جبکہ صوبے بھر میں 853 پوائنٹس پر شجرکاری کی جائیگی جس میں محکمہ جنگلات کا تعاون رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع مردان میں بھی محکمہ بلدیات کی 400 کنال اراضی پر اربن فارسٹ قائم کیا جائیگا۔ آج کے دن صرف پشاور ڈویژن میں 10 لاکھ جبکہ پورے صوبے میں مجموعی طور پر 20 لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ہدف ہے۔
اے پی پی /صائمہ حیات/حامد











