گھوٹکی؛ محرم الحرام   کے دوران امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے  کیلئے  پاکستان رینجرز اور پولیس کا   فلیگ مارچ

96

گھوٹکی،29اگست (اے پی پی ): یوم عاشور کے موقع  پر ضلع بھر میں برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں اور مجالس کے دوران امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے  کیلئے  پاکستان رینجرز اور پولیس کی جانب سے 61 ونگ کے ایس آر ضیاء محمد اعوان کی قیادت میں فلیگ مارچ کیا گیا، فلیگ مارچ سے قبل رینجرز حکام کی جانب سے مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشترکہ اجلاس بھی منعقد کیا جس میں امن امان کو برقرار رکھنے کے ساتھ انتظامیہ سے مکمل تعاون کی اپیل کی۔

 رینجرز حکام کے مطابق فلیگ مارچ کا مقصد یوم عاشور کے کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کے ساتھ امن و امان کو بحال رکھنا ہے جبکہ امن امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔