گھوٹکی،30اگست(اے پی پی): ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع گھوٹکی میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس برآمد ہو چکے ہیں جس حوالے سے پولیس کیجانب سے سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے ، ضلع بھر میں 2800 سے زائد پولیس اہلکاروں سمیت رینجر کے دستے بھی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
ضلع بھر میں ٹوٹل (81) ماتمی جلوس برآمد ہونگے،جن میں (11) کو حساس قرار دیا گیا ہے،حساس ماتمی جلوسوں میں گوٹھ حاجی مولودی اور حسینی امام بارگاہ گھوٹکی شہر ،مرکزی امام بارگاہ خانپور مہر اور پڑ باقر علی شاہ میر پور ماتھیلو، حیدری امام بارگاہ ڈھرکی اور بابل جرائج اباڑو کے ماتمی جلوس شامل ہیں۔
اس کے علاوہ دیگر (70) ماتمی جلوس نارمل قرار دیے گئے ہیں اور ضلع بھرمیں (596) مجالس بھی قائم کی جائیں گیں۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سندھ رینجرز کے جوان بھی پولیس کی معاونت کیلئے حاضر ہونگے جبکہ 400 اضافی پولیس کمانڈوز بھی ہیڈ کوارٹرز میں ریزرو ہوں گے اور بم ڈسپوزیبل کی ٹیم ہنگامی صورتحال کے لئے ہیڈکوارٹر میں موجود ہو گی۔
شکایات کے لیے ایس پی آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔











