ہنگو: یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس برآمد،پاسکلی مرکزی امام بارگاہ پر اختتام پزیر ہوگا

134

ہنگو،30اگست( اے پی پی): دسویں محرم الحرام کا جلوس پٹ بازار سے برآمد ہوا۔اس وقت جلوس مین بازار میں موجود ہے جہاں پر علامہ خورشید انور جوادی خطاب کر رہے ہیں۔ جلوس مین بازار سے ہوتا ہوا پاسکلی مرکزی امام بارگاہ پر اختتام پزیر ہوگا۔اس دوران سیدان بانڈہ، گنجان کلے، پاسکلے و دیگر علاقوں کے جلوس بھی شامل ہوں گے۔سیکورٹی خدشات کے پیش نظر جلوس مختصر وقت میں اختتام پزیر ہوگا۔