Video Player
00:00
00:00
لزبن(پرتگال) ، 05اگست (اے پی پی ): ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن پرتگال اور تحریک آزادی کشمیر پرتگال کے زیر اہتمام بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر پر جابرانہ تسلط کے خلاف کار ریلی نکالی گئی،جس میں بچوں سمیت پرتگال کے طول و عرض سے پاکستانی وکشمیری اور مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کار ریلی کی قیادت صدر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن پرتگال سید خالد عباس اور صدر تحریک آزادی کشمیر پرتگال راجہ حسنین نواز نے کی ۔کار ریلی کے موقع پر بچوں اور بڑوں نے پاکستانی اور کشمیری پرچم تھامے ہوئے تھے اور بھارتی مظالم کے خلاف بھر پور نعرے بلند کرتے رہے ۔
بھارتی مظالم کے خلاف کار ریلی میں برطانیہ سے ہاؤس آف لارڈز کے تاحیات ممبر لارڈ نذیر احمد اور برسلز سے چئیرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے خصوصی شرکت کی۔
اے پی پی /حنیف صابر/حامد