احمد پور شرقیہ،08 ستمبر(اے پی پی):ڈی ایس پی موٹر وے پولیس ایوب خان لودھی موٹر وے کی خصوصی ہدایت پر روڈ حادثات پر قابو پانے اور آتشگیر مادہ کو آگ لگنے کی صورت میں ریسکیو 1122 کے ساتھ ہائی وے پر موک ایکسر سائز کا مظاہرہ کیا گیا۔موک ایکسر سائز کا مقصد روڈ پر ٹریفک حادثات کو ڈیل کرنے کا طریقہ افسران کی موجودگی میں کیا گیا۔
ڈی ایس پی موٹر وے پولیس ایوب خان لودھی کے زیر نگرانی بیٹ 21 کے تمام افسران نے موک ایکسر سائز میں شرکت کی ۔
اس حوالے سے ایوب خان لودھی کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جبکہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں ۔