اسپیکر قومی اسمبلی کا پارلیمنٹ ہاؤس میں ینگ پارلیمنٹرین کے فورم کے شرکاء سے خطاب

162

اسلام آباد،15ستمبر (اے پی پی ): اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا پارلیمنٹ ہاؤس میں ینگ پارلیمنٹرین کے فورم کے شرکاء سے خطاب کیا ۔

شرکاء سے خطاب میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ینگ پارلیمنٹرین فورم ایک انتہائی اہم فورم ہے، ینگ پارلیمنٹرین ملک میں نوجوانوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، ینگ پارلیمنٹرین فورم کی جانب سے  نوجوان کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے وضع کردہ  پالیسیاں کو ایوان میں زیر غور لایا جائے گا ،کسی بھی کام کی کامیابی خلوص نیت اور اس سے متعلق مکمل آگاہی پر مبنی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحثیت پارلیمنٹرین سب سے پہلے ملک و قوم کے لیے کچھ کر گزرنے کا جذبہ ہونا چاہیے، پارلیمنٹرین کو اس بات کے بارے میں آگاہی ہونی چاہیے کہ و ملک و قوم کے لیے کیا کر سکتے ہیں، پارلیمانی جمہوریت میں قائمہ کمیٹیاں کاکردار انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی سسٹم میں نوجوان پارلیمنٹرین بھرپور شرکت کریں، موثر قانون سازی کے لیے  تحقیق ضروری ہے، ینگ پارلیمنٹرین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، زرعت کی ترقی اور پاک افغان تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا میری اولین ترجیح ہے، ملک و قوم کے لیے کچھ کر گزرنے کا وژن  ہو  تو آپ سب کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اراکین پارلیمنٹ قائمہ کمیٹیوں میں پوری تیاری کے ساتھ حصہ لیا کریں، قومی اسمبلی کی پانچ قائمہ کمیٹیوں کو بھرپور فعال کر نے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہیے ہیں۔ زراعت کی کمیٹی میں ایک سو سر زاہد سفارشات پیش کیں گئیں جن میں سے 80فیصد پر عملدرآمد ہو چکا ہے۔

کامرس، سی پیک، ایگریکلچر، ماحولیاتی تبدیلی اور خزانہ کی کمیٹیوں کو فعل کرنے پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کی ینگ پارلیمنٹرین فورم کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔