الحمداللہ! پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے؛ گورنر پنجاب چودھری محمد  سرور

168

لاہور ، 06ستمبر(اے پی پی ):گورنر پنجاب چودھری محمد  سرور نے کہا ہے کہ الحمداللہ! پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ہمیں پاک افواج اور اپنے شہداء پر فخر ہے،27 فروری کا پاک فضائیہ کا منہ توڑ جواب بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گا۔

یوم دفاع پاکستان پر اپنے پیغام میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ 6 ستمبر قومی ولولوں کی یاد تازہ کرنے کا یوم تجدید عہد ہے، الحمداللہ! پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ہمیں پاک افواج اور اپنے شہداء پر فخر ہے۔

 چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج جدت کیساتھ جذبہ حب الوطنی سے لیس ہیں، پاک افواج ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، 27 فروری کا پاک فضائیہ کا منہ توڑ جواب بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گا۔