انسانی حقوق کا تحفظ واحترام مہذب اقوام کا شیوہ ہے: صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور

121

ملتان، 12ستمبر (اے پی پی): وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا تحفظ واحترام مہذب اقوام کا شیوہ ہے،حکومت پنجاب کمزور طبقات خصوصاً خواتین اور بچوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،گرجا گھروں کی تزئین و آرائش کرکے انہیں سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جارہا ہے،اس سلسلہ میں صوبہ بھر کی 22 سکیموں کے ٹینڈز ہو چکے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر آفس ملتان میں ہیومن رائٹس امور بارے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک،ارکان قومی اسمبلی احمد حسن دیہڑ،رانا قاسم نون،ممبر نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ ڈاکٹر روبینہ فیروز بھٹی،ڈائریکٹر ہیومن رائٹس پنجاب محمد یوسف،پی ٹی آئی کے رہنما ملک عدنان ڈوگر،اسسٹنٹ کمشنر صدر شہزاد محبوب،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک،ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیاض بٹ، منیجر واک منیزہ بٹ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک محمد یونس، ڈی ایس پی طلعت،ممبر ڈسٹرکٹ ہیومن رائٹس کمیٹی اللہ داد جوئیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیومن رائٹس کمیٹیوں کو مزید فعال کیا جائے اور ان کمیٹیوں کے ممبران انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے واقعات کی روک تھام میں اپنا رول ادا کریں۔ہماری اجتماعی کاوشوں سے امتیازی سلوک کا خاتمہ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سدباب ہو سکتا ہے۔ہمیں انسانی حقوق کے تحفظ اور باہمی رواداری کو قائم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ممبر قومی اسمبلی ملک احمدحسن دیہڑ نے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ہمارے زیادہ تر مسائل اسی کے گرد گھومتے ہیں۔انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے تمام محکموں اور پارلیمینٹیرینز کے مابین روابط کو منظم بنایا جائے۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے ارکان قومی اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر ملتان کو اپنے محکمے کے ایکشن پلان بارے لٹریچر بھی دیا۔بعدازاں صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نشتر ہسپتال ملتان بھی گئے جہاں انہوں نے مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں زیادتی سے انکار پر ملزمان کی فائرنگ سے زخمی میں ہونے والے بچے زین العابدین کی عیادت کی اور اس پھول بھی پیش کئے۔اس موقع پر بچے اور اس کے ورثاءسے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب زین العابدین کو تمام طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے،ہم ان کے ورثاءکو ہر ممکن سکیورٹی بھی دیںگے،ہم ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے یقین دہانی کرائی اگر کوئی مسئلہ درپیش ہوا تو محکمہ انسانی حقوق انکی بھرپور معاونت کرے گا۔اس موقع پر ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر شاہد بخاری نے بتایا کہ آج ہی زین العابدین کی سرجری کی گئی ہے،کوئی خطرے بات نہیں ہے،دو چار دنوں کے بعد اسے گھر بھیجا جا سکتا ہے۔