ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کی طرف سے  فرسٹ ایڈ ڈے کے طور پر منایا گیا

214

نوشہرہ ورکاں، 12 ستمبر( اے پی پی): ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کی طرف سے  فرسٹ ایڈ ڈے کے طور پر منایا گیا جبکہ پورا ہفتہ فرسٹ ایڈ کے متعلق آگہی کا ہفتہ منایا گیا جس میں مختلف مقامات پہ شہریوں کو فرسٹ ایڈ کی تربیت دی گئی۔ انچارج ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں عرفان موسی کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء صاحب کے احکامات کہ مطابق عوامی تربیت اور آگہی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہےہیں ہم نے پچھلے سال پچاس سے زائد اداروں اور تنظیمات کو فرسٹ ایڈ کی تربیت فراہم کی اور ہر یونین کونسل لیول پر ہم ایک رسکیو رضاکار ٹیم بنا چکے ہیں جو کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ریسکیو جوانوں کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔ عوام کو فرسٹ ایڈ کی افادیت کا پتہ ہونا چاہئے کہ ہم بروقت ابتدائی طبی امداد سے کسی کی قیمتی جان بچا سکتے ہیں ریسکیو 1122 ہر فورم اور ہر لیول پہ جاکہ عوامی آگہی کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔