پشاور، 11ستمبر(اے پی پی): ایم جی زلمی کیمپ کے ذریعے نئے کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش میں پشاور زلمی کی مینجمنٹ نے چوتھے مرحلے میں آج صوابی کا دورہ کیا۔
گوہاٹی اسٹیڈیم صوابی میں پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم اور اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ ارشد خان نے ان کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے جنکو سوشل نیٹ ورکس پر #MGZalmiCamp کے ہیش ٹیگ سے ویڈیوز اپ لوڈ کرنیکے بعد شارٹ لسٹ کیا گیا تھا ۔صوابی میں ایک سو دس سے زائد کرکٹرز شریک ہوئے۔ صوابی ، مردان، ایبٹ آباد ، ہری پور ۔ مانسہرہ کرکٹرز شریک ہوئے ۔











