ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب کی صدارت میں اجلاس

127

ملتان 07، ستمبر (اے پی پی ): ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب کی صدارت میں اجلاس ہوا ۔اجلاس میں سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ کے ماتحت اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیااے سی ایس نے کہا کہ  نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں اتھارٹیز کا کردار محدود ہو جائے گازاہد اختر زمان نے کہا کہ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے افسران نئے سسٹم کے لیے منظم ہوجائیں ڈویلپمنٹ اتھارٹیز انجینیرنگ فرم کے طور پر ماڈل تیار کریں  ملتان میں ابتدائی طور پر پانچ سیکریٹری کام شروع کریں گے سیکرٹری ہاؤسنگ 15 روز میں اپنا دفتر فنکشنل کریں آئندہ چند روز میں جنوبی پنجاب کے سیکریٹریز کو فنڈز کا اجراء کر دیا جائے گا سپانسر شپ کے تحت ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں چوراہوں کو خوبصورت بنانے کی ہدایت جاری کی اور پی ایچ اے بہاولپور کی کارکردگی  مایوس کن قرار دیا زاہد اختر زمان نے کہا کہ  ملتان شہر میں سیوریج کے مسائل کے حل کا 40 ارب روپے مالیت کا منصوبہ ماسٹر پلان کے مطابق مکمل کرائیں ای سسٹم پر خط و کتابت کو اپنایا جائے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نے کہا کہ دفاتر کے لیے فوری کرایہ کی عمارات حاصل کی جائیں۔