کورونا ایس او پیز کے تحت پشاور زلمی نے اپنی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کردیا ہے: محمد اکرم

410

پشاور، 7ستمبر(اے پی پی): پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز کے تحت پشاور زلمی نے اپنی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کردیا ہے اور ایم جی زلمی کیمپ کے ذریعے پشاور زلمی کی ملک بھر میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش شروع ہوگئی ہے۔

جمرود اسپورٹس کمپلیس میں میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کرکٹ پشاور زلمی محمد اکرم نے کہا کہ پشاور زلمی نے پیر کو یہاں جمرود کمپلیکس میں ایم جی زلمی کیمپ ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد کیا جس میں ستر سے زائد نوجوان کرکٹرز شریک ہوئے۔

 ڈائریکٹر کرکٹ پشاور زلمی محمد اکرم نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو بھیجنے والے کرکٹرز کو شارٹ لسٹ کرکے کیمپ میں مدعو گیا جبکہ پورے ملک سے بہترین کرکٹرز کا انتخاب کرکے پی ایس ایل ایمرجنگ کٹیگری میں پشاور زلمی ٹیم میں شمولیت کا موقع دیں گے۔

محمد اکرم نے کہا کہ پشاور، سوات، صوابی، ایبٹ آباد، میران شاہ، لاہور، کوئٹہ اور کراچی میں بھی ٹیلنٹ ہنٹ کے لیے جارہے ہیں، مختلف ٹیمیں بناکر میچز بھی کرائیں گے۔

اس موقع پر ٹیم مینجر پشاور زلمی ارشد خان نے بتایا کہ خیبر پختونخواہ سے زبردست ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے جو مستقبل میں پاکستان کرکٹ کی نمائندگی کریں گے۔