تھر پارکر، 12ستمبر ( اے پی پی): تھرپارکر میں ایک بار پھر تیز بارش برسنے کا سلسہ جاری ہے۔ تھرپارکر کے شہروں کے ساتھ بیشتر علاقوں میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش ایک گھنٹے سے شروع ہے۔ نکاسی کا نظام ناکارہ ہونے کی وجہ سے شہروں کے نشیبی علاقے زیر آب ہیں۔











