تھرپارکر: پانچ سو سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن بیگ تقسيم

108

تھرپارکر،13 ستمبر (اے پی پی):تحصيل کلوئی کہ گاٶں ڈوڈھارو کہ قریب ضلعی  انتظامیہ کے تعاون سے مقامی تنظيم آیف آر ڈی پی کی جانب سے  مختلف گاٶں کہ 500 سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن بیگ تقسيم کیے   گئے۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تھرپارکر راجیش ، ایڈیشنل ڈاٸریکٹر سوشل ویلفيئر تھرپارکر ناتھو خان راہموں، ارباب انعام اللہ، سی او ایف آر ڈی پی محمد آچار  بوزدار، ڈسٹرکٹ مٸنیجر ممتاز علی اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑینگے،ان کی ہر ممکن مدد کی جائی  گی۔

اے ڈی سی راجیش نے کہا کہ سندہ حکومت، ضلع انتظامیہ اور مختلف تنظيموں کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کی جا رہی ہے۔