جلالپورپیروالا ؛ وزیراعظم پاکستان کے پروگرام گھریلو مرغبانی کے فروغ کے تحت مستحق افراد میں 200 یونٹ تقسیم  ۔

124

جلالپورپیروالا 7 ستمبر (اے پی پی)؛ ملک کے دیگر حصوں کی طرح جلالپورپیروالا میں وزیر اعظم پاکستان کے پروگرام گھریلو مرغبانی کے فروغ کے تحت تحصیل جلالپورپیرولا کےمستحق افراد میں 200 سے زائد مرغیوں کے یونٹ تقسیم کیے گئے۔ انڈے دینے والی مرغیوں کے ہر ایک یونٹ میں  5 مرغیاں اور ایک مرغا شامل ہے تقسیم سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک آفس میں معلوماتی کاؤنٹر برائے درخواست فارم حصول اور وصول پولٹری یونٹ برائے سال 2020-2021 قائم کردیا گیا تھا اس کاؤنٹر پر مفت درخواست فارم دئیے جاتے رہے اور پُرشدہ درخواست فارم وصول کیے جاتے رہے۔ درخواست گزاروں کی لسٹ نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی گئی تھی ۔

محکمہ لائیوسٹاک کی طرف  درخواست گزاروں کو فون کالز کے ذریعے اطلاع دی گئی۔ مرغیاں تقسیم کرنے سے قبل  تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں فارمرز کو مرغیاں پالنے کے حوالے سے  تربیت   دی  گئی۔ پھر تربیت یافتہ فارمرز  میں *1200 مرغیوں مرغوں  پر مشتمل 200 یونٹس تقسیم کیے گئے جبکہ ایک یونٹ کی قیمت پنجاب حکومت کی طرف سے دی گئی سبسڈی کی وجہ سے 1050/- وصول کی گئ۔  اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جمشید اختر کا کہنا تھا کہ گھریلو مرغبانی کے فروغ سے *گوشت اور انڈوں کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے اور حکومت یہ انتہائی احسن اقدام ہے۔