جلالپورپیروالا میں ہیلمٹ کی افادیت کے حوالے سے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی مہم جاری

138

جلالپورپیروالا، 09 ستمبر( اے پی پی): جلالپورپیروالا میں ہیلمٹ کی افادیت کے حوالے سے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی مہم جاری ہے۔ انچارج پوسٹ و دیگر اہلکاروں نے لوگوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں گے شاہراوں پر محفوظ سفر کےلیے ہیلمٹ کا استعمال ناگریز ہے۔ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کرموں والی پوسٹ نے پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح محفوظ سفر کے حوالے سے ہیلمٹ کا استعمال ناگریز مہم شروع کردی۔ انچارج پوسٹ مشتاق حسین دیگر آفیسران شیخ امتیاز حسین ،شفٹ انچارج سعید احمد بلوچ نے مختلف مقامات پر ہیلمٹ کی افادیت کے حوالے سے لوگوں کو بریفنگ دی۔ اہلکاروں کا لوگوں کو کہنا تھا کہ ہماری پوری ٹیم بھر پور کوشش کررہی ہے کہ لوگوں کو حادثات سے بچایا جاسکے اگر موٹر سائیکل سوار ہیملٹ کا استعمال عادت بنالیں توکسی بھی حادثے میں جانی نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔ لوگوں کو تربیت دینے کا سلسلہ کئی دنوں جاری رکھا جائے گا اس کے بعد اس معاملے پر سختی کی جائے گی ۔ان کا مزید بھی کہنا تھا کہ ہم اس حوالے سے جلد لوگوں میں معلوماتی پمفلٹ بھی تقسیم کریں اور ہر فورم سے ہیملٹ کی افادیت کو اجاگر کریں گے۔