احمدپورشرقیہ: تھانہ سول لائن پولیس کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار

117

احمدپورشرقیہ ، 09 ستمبر (اے پی پی ):  بہاولپور تھانہ سول لائن کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او کی سربراہی میں ان کی ٹیم نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش ملزم بابو کو گرفتار کر لیا۔

دوران کارروائی ملزم  کے قبضہ سے  2460 گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے، گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔