لاہور، 24 ستمبر(اے پی پی): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ہے،ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت نے اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں، ہر ضلع میں یونیورسٹی قائم کرنے کے ویژن کو عملی جامہ پہنائیں گے اور اعلی تعلیم کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے خواب کو پورا کریں گے۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کو دورحاضر سے ہم آہنگ کیا جا رہاہے، ہمارے دور میں نئی یونیورسٹیاں بن رہی ہیں۔ دوردراز شہروں میں بھی نئی یونیورسٹیاں بنائی جارہی ہیں، سابق دور میں تعلیم کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کیا گیا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں اعلی تعلیم کے حوالے سے پسماندہ علاقوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ ہم نے نظر انداز کیے گئے علاقوں کے نوجوانوں کیلئے اعلی تعلیم کے دروازے کھولے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلا حق پسماندہ علاقوں کا ہے،جہاں ہائر ایجوکیشن کے نئے ادارے قائم کررہے ہیں