وزیراعظم آزادکشمیر کا دورہ لائن آف کنٹرول، مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب

113

وادی نیلم، 24 ستمبر (اے پی پی ): وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے لائن آف کنٹرول  کا دورہ کیا   جہاں انہوں نے  مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب  کیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ شدید ترین موسمی شدت کے باوجود لائن آف کنٹرول پر ہمارے دفاع کے لیے موجود پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں ، آزادکشمیر بالخصوص نیلم  ویلی کی عوام دفاع وطن کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر   نے کہا کہ بزدل مودی یہ سمجھتا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر نہتے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر انہیں مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد سے دور کرے گا لیکن  اگر مودی نے جارحیت کی تو لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کا قبرستان بنے گا ۔

راجہ فاروق حیدر خان  نے مزید کہا کہ آزادکشمیر میں لائن آف کنٹرول پر 5 کلومیٹر کے علاقے میں 6 لاکھ افراد آباد ہیں  ،آزادکشمیر کی حکومت اور تمام وسائل ان لوگوں کے لیے حاضر ہیں ۔