حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان ڈویژن کی سرکاری عمارات میں اینٹی ڈینگی صفائی کا آغاز کر دیا گیا

131

ملتان، 12 ستمبر(اے پی پی): حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان ڈویژن کی سرکاری عمارات میں اینٹی ڈینگی صفائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،کمشنر آفس ملتان میں اینٹی ڈینگی سرویلنس و صفائی کی گئی۔

اس موقع پر کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ صوبے کو ڈینگی سے پاک کرنا حکومت پنجاب کا عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ  ڈینگی کنٹرول بارے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، اینٹی ڈینگی مہم میں لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 اینٹی ڈینگی ڈے کے حوالے سے کمشنر  آفس سے واک بھی نکالی گئی جبکہ کمشنر جاوید اختر محمود نے شہریوں میں ڈینگی آگاہی بارے پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔