خانیوال:ریسکیو1122 کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری

102

خانیوال،01 ستمبر(اے پی پی ):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرخالد محمود نے کہا کہ  ریسکیو1122 کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 اس موقع پر کبیروالا ریسکیو1122 کے جوان سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں جبکہ ریسکیو 1122 کے جوان ہمہ وقت چوکس ہیں اور ریسکیو کنٹرول روم صورتحال کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کر رہا ہے ۔

ڈاکٹرخالد محمود نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کو ہر صورت یقینی بنایا جاۓ گا۔

سپروائزر محمد یاسر رضا نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈاکٹر خالد محمود تمام تر آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں ۔

فوکل پرسن محمد بابر نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ریسکیو1122 کے مزید جوان اور مشینری متاثرہ علاقوں میں روانہ کی جاۓ گئی ۔