سکھر؛ موٹروے پولیس کی کاروائی، بین الصوبائی کار لفٹر اسلحے سمیت گرفتار

89

سکھر،17ستمبر (اے پی پی):موٹروے پولیس کی  بروقت کارروائی، گزشتہ روز سکھر ٹاؤن شپ سے چوری کی گئی کار برآمد، بین الصوبائی کار لفٹر اسلحے سمیت گرفتار، کارلفٹر مسروقہ کار سمیت پنجاب فرار ہورہاتھا،  کار سکھرٹاؤن شب سے چوری کی گئی تھی دوروزکے دوران دوکاریں برآمد کر کے   دو کارلفٹر بھی گرفتارکئے ۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ  روز سکھر ٹاؤن شپ سے چوری کی گئی کار ٹویوٹا نمبرASJ067 ماڈل 2009 موٹروے پولیس  کے ایڈمن آفیسر انسپکٹر سید سبط حسنین اور  ان کی ٹیم نے کامیاب کاروائی کے دوران روہڑی کے قریب سانگی کے مقام سے برآمد کرلی ۔

 موٹروے پولیس کے مطابق کارلفٹر مسروقہ کار  چوری کرکے پنجاب لے جارہا تھا کہ اسے بروقت کارروائی کے بعد گرفتار کرلیا ،کارلفٹر کا تعلق ضلع گھوٹکی ڈہرکی کا رہائشی ہے، ملزم شاہ رخ ڈار کے قبضے سے مسروقہ کار سمیت ایک عدد تیس بور پسٹل، دس گولیاں اور ایک  لاکھ 88ہزار  نقدی بھی برآمد کی گئی۔

واضح رہے کہ  موٹر وے پولیس کی جانب سے رواں ہفتے رانی پور کے مقام سے بھی کراچی ملیر سے چھینی گئی کار کامیاب  کارروائی کے بعد برآمد کی گئی اور  ایک کار لفٹر کو گرفتار بھی کیا گیا،دوسری جانب موٹر وے پولیس کی کامیاب کارروائی پر آئی جی موٹر وے سید کلیم امام، ایڈیشنل آئی جی موٹر وے ساؤتھ زون ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان، ڈی آئی جی موٹر وے سندھ ملک مطلوب احمد اور ایس ایس پی موٹر وے سکھر غلام سرور بھیو  نے کارروائی میں حصہ لینے والے افسران کو شاباش دیتے ہوئے سی سی سرٹیفکیٹ سے  بھی نوازہ ہے۔