لاہور، 26ستمبر (اے پی پی): سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کی ذیلی کمیٹی کی کنوینئر سینیٹر قرۃ العین مری اور سینیٹر کیشو بائی نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا جہاں پولیس حکام نے زیادتی کیس کے حوالے سے کمیٹی ممبران کو آگاہ کیا اور تفتیش کے دوران شواہد اکھٹے کرنے اور اب تک کی پیشرفت بارے میں بریفنگ بھی دی۔
اس موقع پر سینیٹر قرۃ العین نے کہا کہ اس اندوہناک واقعے میں ملوث مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں۔