شجاع آباد :کورونا وائرس وبا   باعث  بند تعلیمی ادارے دوبارہ  کھل  گئے

92

شجاع آباد،23 ستمبر (اے پی پی ): کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے بند ہونے والے تعلیمی ادارے چھ ماہ کے بعد آج سے چھٹی کلاس سے آٹھویں کلاس کے لیے دوبارہ  کھل گئے ہیں۔ پرائیویٹ برٹش سکول شجاع آباد اور  میں سکول انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کا فیس ماسک پہننا اور آپس میں سماجی فاصلہ رکھنا ضروری  قرار  دیا  گیا ہے ، تمام اسٹاف اور طالب علموں کا ٹمپریچر چیک کیا جا  رہا ہے اور ایک دوسرے سے ہاتھ میلانا اورگلے ملنا بہت ہی سختی سے منع کیا گیا ہے  جبکہ تمام طالب علموں کو ایک دوسرے کی اشیاء  کے   استعمال سے بھی گریز   کرنے  کی ہدایت  کی اساتذہ کو چاہیے کہ وہ طلباء کو 20 سے 40 سیکنڈ تک صابن سے ہاتھ دھونے کی ترغیب دیں اس بات کی یقین دہانی کریں کہ سکول میں ہینڈ سنیٹیائزر اور صابن کا ذخیرہ موجود ہو اور طالب علم بلا ضرورت مشترکہ استعمال میں آنے والی سطحوں جیسے دروازوں کے ہینڈل، گیم ٹولز اور ڈیسک وغیرہ کو ہاتھ نہ لگائیں اور طالب علموں کو گھر واپس پہنچے پر گھر والوں سے ملنے سے قبل ہاتھ دھونے کی ہدایت کریں۔

 اس کے علاوہ اساتذہ یقین کریں کہ سکول میں صفائی کے معیار طریقہ کار پر عمل ہورہا ہے، اساتذہ یقینی بنائیں کہ روزانہ کی بنیاد پر کلاس رومز بیت الخلا اور دفاتر کی صفائی ہو اور سب سے زیادہ اس بات کی آگاہی کریں کہ اساتذہ بچوں کو آگاہی مواد پڑھنے اور سیکھنے کی بار بار تاکید کریں۔ اساتذہ کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے روزانہ مشق کروائیں اور اساتذہ کلاسز میں بچوں کو کرونا وائرس سے بچاؤں کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تاکید کروائیں۔

حکومت پنجاب کے وضع کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی محفوظ بنائیں۔