ملتان؛ قیدی  کی    علاج  کیلئے  اپیل  وزیر اعلیٰ  عثمان  بزدار نے  پوری  کر  دی ،تمام اخراجات حکومت پنجاب برادشت کرے  گی

65

ملتان،23 ستمبر (اے پی پی ): وزیراعلیٰ پنجاب عثمان    بزدار  دل کے عارضے میں مبتلا ڈسٹرکٹ جیل کے قیدی کیلئے زندگی کی نوید بن گئے،وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کارڈیالوجی سنٹر میں داخل محمد حنیف کا آج بائی پاس آپریشن ہوگا۔کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کارڈیالوجی سنٹر میں محمد حنیف سے ملاقات  کی  اور   وزیر اعلی .پنجاب  کی جانب سے علیل  محمد حنیف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

کمشنر نے کہا کہ عثمان بزدار آپریشن کے بعد محمد حنیف کو مکمل صحت یاب دیکھنا چاہتے ہیں اور کہا کہ آپریشن اور ادویات کے تمام اخراجات حکومت پنجاب برادشت کررہی ہے ۔جاوید اختر محمود نے کہا کہ دل کے عارضے میں مبتلا قیدی کے علاج و معالجہ کی خود مانیٹرنگ کررہا ہوں۔

 وزیراعلی پنجاب سے محمد حنیف نے ڈسٹرکٹ جیل کے دورے کے دوران علاج کی اپیل کی تھی، قیدی محمد حنیف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے وزیراعلی پنجاب  کو نئی زندگی کا وسیلہ بناکر بھیجا،حکومت کا مشکور ہوں۔ قیدی محمد حنیف کے اہل خانہ کی وزیراعلی عثمان بزدار اور حکومت پنجاب کیلئے دعائیں کی۔