صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت سندھ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کا اجلاس

146

کراچی، 10 ستمبر ( اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت سندھ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی شریک تھے۔ اجلاس میں گرین لائن بس منصوبے، موجودہ فائر فائٹنگ سسٹم پر بریفنگ کراچی میونسپل کارپوریشن کی بحالی، اپگریڈیشن اور دیگر منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی صدر عارف نے کہا کہ ملکی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے اور یہاں بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے مواصلات کے ارکان نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔