صدر مملکت  کی بابائے قوم قائد ِاعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری

172

کراچی، 11 ستمبر (اے پی پی ): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  جمعہ کو یہاں

بابائے قوم قائد ِاعظم محمد علی جناح کی 72 ویں برسی کے موقع پر عظیم رہنماءکو خراجِ عقیدت پیش کر نے کے لیے اُنکے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے  پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی  بھی کی ۔

اس کے علاوہ  ڈاکٹر عارف علوی نے  تاثراتی کتاب میں بابائے قوم کی عظیم شخصیت کے حوالے سے اپنے تاثرات درج کیے۔

 اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی اُنکے ہمراہ تھے۔

اے پی پی /کراچی/قرۃالعین