ملتان ،15ستمبر (اے پی پی )؛ ۔ اے ڈی سی جی جنرل قمرالزمان قیصرانی اور ایس ایس پی آپریشن رب نواز کی صدارت میں اجلاس ہوا۔
اجلاس میں اے ڈی سی جی قمرالزمان قیصرانی نے کہا کہ شرپسند امن وامان خراب کرنے کے لئے موقع کی تاک میں ہیں،ضلعی امن کمیٹی کی طرف سے امن،روداری اور اخوت کا پیغام دیا ہے ضلعی امن کمیٹی کے تمام ممبران کا امن خراب کرنیوالے عناصر کو ناکام بنانے کا عزم کیا ممبران امن کمیٹی نے کہا کہ شر پسند عناصر ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں وطن عزیز کو بیرونی ایجنڈے کے مطابق انتشار کا شکار کرنے کی کوشش کی جاری ہے ،پیارے نبی ،اہل بیت اور صحابہ کی ناموس ہمارے ایمان کا حصہ ہے اہل بیت اور صحابہ کی شان میں گستاخی کرنیوالے کا کسی بھی مسلک سے تعلق نہیں ہے ،ممبران امن کمیٹی نے کہا کہ ہر مسلمان اہل بیت اور صحابہ کرام کا غلام ہے حکومت انتشار پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرے، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی ہم اس دھرتی کے بیٹے ہیں ملتان میں مثالی امن کی فضا کو قائم رکھا جائے گا فرقہ وارنہ ہم آہنگی کے قیام کے لئے کوششیں جاری رہیں ۔