ضلعی انتظامیہ ملتان کے زیر اہتمام سمر پیس فیسٹیول تقریبات کے سلسلہ میں امن تھیٹر پرفارمنس کا انعقاد

99

ملتان,03 ستمبر(اے پی پی ) :آرٹس کونسل ملتان میں منعقدہ امن تھیٹر پرفارمنس میں سپیشل بچوں، سکولوں اور کالجز کے طلبہ و طالبات نے اپنی بھرپور صلاحیتو ں کا مظاہرہ کیاامن تھیٹر پرفارمنس میں سیاسی و سماجی شخصیات ،افسروں ،این جی اوز کے نمائندوںاور شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

ترجمان حکومت پنجاب سبین گل خان نے کہا کہ مذہبی رواداری، بھائی چارے اور پیار و محبت کو فروغ دینا ہمارے فرائض میں شامل ہے ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی نے کہا کہ آئین پاکستان کے تحت تمام شہری برابر ہیں اور انہیں یکساں حقوق حاصل ہیں ملتان وہ تاریخی شہر ہے جس میں کوئی لسانی تفریق نہیں امن تھیٹر پرفارمنس ہماری یوم آزادی کی تقریبات کی ایک کڑی ہے جس کے ذریعے ہم امن کا پیغام عام کر رہے ہیں ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی نے کہا کہ ضلعی حکومت شہریوں کو تفریح کے تمام مواقع فراہم کرتی رہے گی امن تھیٹر پرفارمنس کے موقع پر سرکاری محکموں اور این جی اوز نے خطہ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے اپنے سٹالز بھی لگائے۔