ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ملتان ٹی ہاوس میں جشن آزادی اور سمر پیس فیسٹیول کی اختتامی تقریب

96

ملتان21،ستمبر(اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ملتان ٹی ہاوس میں جشن آزادی اور سمر پیس فیسٹیول کی اختتامی تقریب ہوئی ۔ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن آزادی ،سمر فیسٹول کی یہ تقریبات ایک ماہ جاری رہیں سبین گل خان نے کہا کہ جشن آزادی تقریبات اور سمر پیس فیسٹیول سے ملک میں قیام امن،رواداری اوربھائی چارے کے فروغ میں کامیاب رہے

قائد اعظم کے فرمان کے مطابق “ہم سب آزاد ہیں” پر عمل کرکے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا

امن سیمنار،وال پیٹنگ،امن مشاعرہ،امن تھیٹر پرفارمنس،امن میوزیکل پروگرام،سٹالز سمیت تمام ایونٹس کے کامیاب انعقاد پر سرکاری محکموں،سول سوسائٹی اور این جی اووز کی شکر گزار ہوں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ جشن آزادی تقریبات اور سمر پیس فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر سبین گل،قمر الزمان قیصرانی اور تمام سٹیک ہولڈرز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ملک کی خدمت میں اپنا حصہ ڈالنے کے نصب العین کو اپنایا اور ملتان میں دن رات کام کیا اور تحمل و برداشت ،رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے ہم سب کو آگے آنا ہوگا ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے فرمایا کہ ملتان شہر کی خدمت کے لیے مجھے اچھی ٹیم ملی، بڑا خوش قسمت ہوں کہ ہم سب نے مل کر یہاں کے مسائل حل کر رہے ہیں ۔

ضلعی انتظامیہ ملتان جشن آزادی اور سمر پیس فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کے بعد گراؤنڈز  آباد کرنے کے لیے متحرک ہو گی اور موسم تبدیل ہوتے ہی سپورٹس سر گرمیوں کے انعقاد کے لیے اپنی ٹیم کے ہمراہ گراؤنڈز میں ہوں گا عامر خٹک نے کہا کہ سپورٹس اور کلچرل ایونٹس کے ذریعے ملتان کے پرامن تہذیب کو عالمی سطح پر روشناس کرائیں گے۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے شرکاء میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور سبین گل ایم پی اے،  اے ڈی سی جی قمر الزمان قیصرانی،سی ای او ایجوکیشن ریاض خان نے  بھی شرکت کی ۔