عارف والا ، 14 ستمبر(اے پی پی ): تحفظ ناموس رسالتؐ و دفاع صحابہ ؓ کے سلسلہ میں اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام ترکھنی موڑ سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت جمعیت اہلحدیث کے ضلعی ناظم قاری محمد یعقوب نے کی جس میں جمعیت اہلحدیث کے عہدیداران محمد شکیل علوی ، ماسٹر علی اصغر سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے جن پر مذمتی تحریریں درج تھیں۔ ریلی مختلف راستوں سے گزر کر جناح چوک پہنچی جہاں پر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سنئیر نائب ناظم مولانا نعیم بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ؐؐؐ اور شان صحابہ ؓؓؓ کی خاطر ہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔
انہوں نے اعلیٰ حکام سے پرُُُ زور مطالبہ کیا ہے کہ مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے والوں کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ دوبارہ کوئی بھی ایسی گستاخی کی جرآت نہ کرسکے ۔