پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی راجا ہائوس میرپورخاص میں اہم پریس کانفرنس

86

میرپورخاص ، 14ستمبر ( اے پی پی) :پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی راجا ہائوس میرپورخاص میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  ہم گزشتہ دو ہفتوں سے میرپورخاص، سانگھڑ، عمرکوٹ کے برسات متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں بغیر کسی تفریق کے سیلاب متاثرین کی مدد کی جارہی ہے صدر مملکت کے پروگرام کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ۔ میرپورخاص کی انتظامیہ نااہل ہے جس نے اپنے آقاہوں کے کہنے پر راشن کے ٹرکوں پر حملہ کرایا،ہم مقرر کردہ طریقہ کار سے راشن کی تقسیم کر رہے تھے انتظامیہ نے متاثرین کو ٹرک لوٹنے کے لئے چھوڑا۔

 حلیم عادل شیخ نے مزید کہا بلاول نے گزشتہ روز کہا راشن تقسیم کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، بلاول کو معلوم نہیں غریب سیلاب متاثرین کے پاس دو وقت کی روٹی کی  کتنی اہمیت ہے۔حلیم عادل شیخ نے مزید کہا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ایک لاکھ راشن بیگ گورنر پنجاب و گورنر سندھ کی جانب سے تقسیم کیے جارہے ہیں،ینٹ این ڈی ایم اے کی جانب سے دیئے جارہے ہیں، دس ہزار راشن بیگ و دیگر سامان یو اے ای کے شیخ خلیفہ  بن زاید النہیاں فائونڈیشن کی جانب سے تقسیم کیا جارہا ہے، تمام سامان بغیر کسی تفریق کے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جارہا ہے،وفاق نے کرونا وبا میں بھی سندھ کی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا، سندھ کی عوام میں ساٹھ ارب روپے تقسیم کئے گئے اب بھی مزید وفاق متاثرین کی مدد کرے گا۔

  انہوں نے کہا  کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے حلقے کے اندر عوام کو کوئی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں آدھا سندھ ڈوبا ہوا ہے سندھ حکومت کہیں نظر نہیں آرہی ،سندھ حکومت جعلی تعمیرات کرانے والوں کہ سرپرستی کر رہی ہے،جنہوں نے بھی یہ غیر قانونی تجاوزات کی ہیں ان کے خلاف کاووائی کی جائیں۔ کوئی غریب کچی آبادی میں واش روم کا سامان  بھی کے جاتا ہے تو پولیس پکڑ لیتی ہے،یہاں بڑی بڑی بیس منزلہ عمارتیں رشوت دیکر بنائی جاتی ہیں کوئی پوچھلے والا نہیں،  غیر قانونی تعمیرات چائنا کٹنگ میں کوئی بھی افسر یا پارٹی ملوث ہو کارروائی کی جائے،نیب تحقیقات کرائے کس طرح ایس پی ایس سے نے ایسی عمارتیں بنانے دیں ہیں۔  اس  کا نفرس  میں پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو، پی ٹی آئی رہنما جہانشیر جونیجو، اکبر پلی، علی پلھ راجا عبدالحق، آفتاب قریشی و دیگر  بھی شریک تھے۔

اے پی پی/میر پور /ریحانہ