عارف والا ،25 ستمبر(اے پی پی ): تھانہ سٹی پولیس نے کمہارانوالہ چوک کے نزدیک لکی گارڈن میں کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والا ملزم رانا ذیشان سرور کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ جعلی امریکی ڈالر بھی برآمد کر لیا گیا۔
ملزم رانا ذیشان نے ثاقب نامی نوجوان کو دبئی بجھوانے کیلئے ایک لاکھ روپے وصول کیے تھے ،ویزہ نہ دینے کے عوض جعلی امریکی ڈالر ثاقب کو دینے پر پولیس نے کاررورائی کرکے ملزم رانا ذیشان کو پکڑا ، جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔