حضرت غوث بہاؤلدین زکریا ملتانی کا تین روزہ عرس آج اختتام پذیر ہو گا

79

 

ملتان ،25ستمبر(اے پی پی ): حضرت غوث بہاؤلدین زکریا ملتانی کا تین روزہ عرس آج اختتام پذیر ہو گا،عرس کے اختتام پر آج خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا ہے۔ آج مقامی تعطیل کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد کی اختتامی دعا میں شرکت متوقع ہے۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک بھی دعا ئیہ تقریب میں شریک ہونگے ۔

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے عرس کے آخری روز بھی صفائی کے مثالی انتظامات کیے گئے ہیں۔ گھنٹہ گھر،واٹرورکس روڈ،حسین آگاہی اور دولت گیٹ چوک میں خصوصی صفائی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 حضرت بہالدین زکریا اور حضرت شاہ شمس کے مزار کے احاطوں میں بھی بھر پور صفائی کی گئی ہے اور پورے قلعہ قاسم باغ کی سڑکوں کو نکھار دیا گیا ہے جبکہ  شاہراہوں پر مسلسل چھڑکاؤ  بھی جاری و ساری ہے جبکہ تمام بڑے چوکوں اور گرین بیلٹس کو چونے کی لائنوں سے سجا دیا گیا ہے۔