لیہ،14ستمبر(اے پی پی ): کوٹ سلطان کے نواحی گاؤں میں روحانی بزرگ حضرت سخی شاہ جمال کے سالانہ عرس کے موقع پر بیل دوڑ کے دلچسپ مقابلے ہوئے ، مقابلے کے موقع پر بیلوں کی جوڑی کو ایک مخصوص مقام پر دو منٹ کے لیے دوڑایا جاتا ہے جو جوڑی زیادہ چکر لگانے میں کامیاب ہو تی ہے اسے فاتح قرار دیا جاتا ہے۔
اس موقع پر بیل کو تیز دوڑانے کے لیے ڈھول والے بلوائے جاتے ہیں جو زور زور سے ڈھول پیٹ کر یا بجا کر بیلوں کو تیز بھگانے کی کوشش کرتے ہیں، بیلوں کے مقابلے کو شائقین کی بڑی تعداد اس روایتی کھیل کو دیکھنے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں اور ہلا گلا بھی کرتے ہیں اور خوب لطف اندوز ہوتے ہیں اور آخر میں جیتنے والی جوڑی کو انعامات سے بھی نوازا جاتا ہے۔